ہفتہ , 20 اپریل 2024

عمران خان پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل

واشنگٹن:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے کالم میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔امریکی اخبار کے کالم میں پاکستانی امور کے ماہر عاقل شاہ کے تجزیے کے ساتھ سادانند دھومی نے تفصیلی جائزہ پیش کیا ہے، مضمون میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا عمران خان پاکستان کو بچانے والا ہے یا تباہ کر رہا ہے؟۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ فوج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے اورعمران خان پاکستان دشمنوں کا ایجنڈا پورا کرنے میں مددگار ہیں، اسکالرزیہ تسلیم کرتے ہیں کہ فوج ہی وہ ادارہ ہے جس نے پاکستان کو جوڑرکھا ہے، فوج کا نقصان پاکستان کا نقصان ہے۔

یہ کالم مزید کہتا ہے کہ اس طرح سینئیر فوجی افسر کو عوامی سطح پر نشانہ بنانا سول ملٹری تعلقات کو بڑا نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، عمران کا فوج کے لیے پیغام واضح ہے کہ میرے لیے نہیں کھیلو گے تو تمہیں ڈس کریڈٹ کرنے کے لیے ہر حد تک جاؤں گا۔

کالم کار کا تجزیہ ہے کہ عمران خان کی بلیک میلنگ میں آنا ادارے کو کمزور کرنے کے مترادف ہوگا، یہ وہی فوج ہے جس نے بھارت سمیت دیگر پاکستان مخالفین کوٹف ٹائم دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …