جمعہ , 19 اپریل 2024

ہائپرسونک میزائل کی مناسب وقت پر نقاب کشائی کریں گے، جنرل حاجی زادہ

تہران:سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ نئے ہائپر سونک بلیسٹک میزائل کا ٹیسٹ ہوچکا ہے اور مستقبل میں مناسب وقت پر اس کی نقاب کشائی کی جائے گی۔سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے حال ہی میں اعلان کیے گئے ہاپر سونک بلیسٹک میزائل کے بارے میں کہا کہ اس میزائل کے ضروری ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور مستقبل میں مناسب وقت پر اس کی نقاب کشائی کریں گے۔

جنرل حاجی زادہ نے یہ بات سپاہ پاسداران انقلاب کے میزائل یونٹ کے سابق کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسن تہرانی مقدم کی 11ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کی سائڈ لائن پر کہی۔

ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر کے مطابق یہ میزائل انتہائی تیز رفتار رکھتا ہے اور زمین کی فضا اور فضا سے باہر دونوں جگہ قابل عمل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میزائل دفاعی نظام کو نشانہ بنانے کے قابل ہوگا اور تمام قسم کے میزائل شکن سسٹمز سے عبور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ دہائیوں تک بھی کوئی ایسی ٹکنالوجی سامنے آسکے گی جو اس میزائل کا مقابلہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے میزائل شکن نظام کو نشانہ بنانے والا یہ نظام میزائلوں کے میدان میں موجودہ دور کی بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …