جمعہ , 19 اپریل 2024

دہشت گرد امریکی اتحاد کا شام میں مزید 2 فوجی اڈے بنانے کا فیصلہ

دمشق: بین الاقوامی اتحاد کی افواج شمالی شام کے صوبے رقہ کے مضافات میں دو نئے فوجی اڈے بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔امریکی اتحاد نے صوبہ رقہ کے شمال میں واقع 17ویں ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کے اندر ایک نئے فوجی اڈے کی تعمیر کے لیے ساز و سامان کی منتقلی شروع کر دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی اتحاد شامی ڈیموکریٹک فورسز کے زیر اثر علاقوں میں واقع رقہ کے مغربی مضافات میں الجزرہ کے علاقے میں ایک اور اڈہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکی اتحادی افواج شام کے شمال مشرق اور مشرق میں کئی فوجی اڈوں پر تعینات ہیں جن میں سب سے اہم «التنف»، «العمر»، «خراب الجیر» و «الجزیره الخضراء»ہیں۔

شام کے شمال مشرقی علاقے، الحسکہ اور القامشلی کے دو محفوظ علاقوں کو چھوڑ کر، "کیو ایس ڈی” ملیشیا کے کنٹرول میں ہیں، جو امریکہ سے وابستہ ہے۔

ہوائی اڈہ شامی حکومت کی جائز حکومت کے کنٹرول میں ہے اور "راس العین” اور "تل ابیض” کے علاقوں کا کنٹرول فری سیرین آرمی (ترکی کی حمایت یافتہ) کے ہاتھ میں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …