ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب کے سرحدی محافظوں نے درجنوں افریقی تارکین وطن کو قتل کردیا

صنعا:یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے سرحدی محافظوں نے سعودی اور یمن کی مشترکہ سرحد پر درجنوں افریقی تارکین وطن کو قتل کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایسی تصاویر حاصل کی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ سعودی سرحدی محافظوں کے ہاتھوں درجنوں افریقی تارکین وطن ہلاک ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ جس تصویر میں سعودی سرحدی محافظوں نے دسیوں ایتھوپیائی تارکین وطن کو ہتھکڑیاں لگائی ہیں، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ تصویر ان کے قتل سے پہلے کی تصویر ہے۔

المسیرہ نے ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں سعودی سرحدی محافظوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے درجنوں افریقیوں کی لاشوں سے بھرے ہوئے ایک اجتماعی قبر ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق زندہ بچ جانے والے افریقی باشندوں نے تصدیق کی ہے کہ سعودی فوجیوں نے ایتھوپیا کے درجنوں تارکین کو ایک کمرے میں جمع کرنے کے بعد جان بوجھ کر بجلی کے کرنٹ کے ساتھ قتل کردیا ہے۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی فوج جو عام طور پر روزانہ پانچ افریقی تارکین وطن کو قتل کرتے ہیں، اس بار ایک نئے جرم میں انہیں بجلی کے کرنٹ کے ساتھ مارتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …