منگل , 6 دسمبر 2022

دمشق:شامی عوام کے دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے خلاف مظاہرے

دمشق:شام کے شہروں اعزاز اور عفرین کے لوگوں نے دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ نصرہ فرنٹ کےخلاف مظاہرے میں شریک زیادہ تر لوگوں کا تعلق شامی حکومت کے مخالف گروہوں سے تھا ۔ اعزاز شہر سے گاڑیوں کے قافلے کی شکل میں آنے والے مظاہرین نے عفرین کے مرکزی علاقے میں جمع ہو کر دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین علاقے میں نصرہ فرنٹ کی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے جو نام بدل کر تحریرالشام کے نام سے سرگرم ہے۔یہ مظاہرے ایسے وقت میں کئے گئے ہیں جب نصرہ فرنٹ اور فری سیرین آرمی نامی مسلح جھتوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد عفرین اور اعزاز کی صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی جارہی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

سخت ترین حالات میں نفسِ مطمئنہ کا اظہار کرنے والا شخص امام حسینؑ کا حقیقی پیروکار ہے: علامہ امین شہیدی

بہاولپور:امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے آئی ایس او بہاولپور کی …