بدھ , 7 دسمبر 2022

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

لاہور: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔ورلڈ چیمپیئن انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کو ٹیم آف ٹورنامنٹ کا بھی لیڈر چنا گیا ہے جبکہ پاکستان کے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی بھی ڈریم ٹیم میں جگہ پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ورلڈ چیمپیئن ٹیم سے سیم کرن، مارک ووڈ اور ایلکس ہیلز کا نام بھی اس ٹیم میں شامل ہے۔

اسکے علاوہ بھارت کے ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادوو کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔ زمبابوے کے سکندر رضا، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، جنوبی افریقا کے اینرخ نورکیا کو بھی ٹیم آف ٹورنامنٹ کا حصہ بننے کا اعزاز ملا ہے۔بھارت کے ہاردک پانڈیا کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فیفا ورلڈ کپ؛ انگلینڈ نے کوارٹر فائنل تک رسائی

دوحہ: انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں انگلینڈ نے …