ہفتہ , 20 اپریل 2024

فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا گھٹنا زخمی نہیں: پاکستان کرکٹ بورڈ

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو دو ہفتوں کے ری ہیب کے لیے کہا گیا ہے۔شاہین آفریدی اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں ہیری بروک کا کیچ پکڑتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پیر کو ٹیم کی وطن واپسی کے لیے روانگی سے قبل شاہین آفریدی کے سکین کرائے گئے۔سکین کی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ فاسٹ بولر کو زخم نہیں آئے اور اُن کی گھٹنے میں تکلیف زور سے گراؤنڈ میں گرنے کے باعث ہوئی۔سکین کی رپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو اور آسٹریلیا کے سپیشلسٹ ڈاکٹر پیٹر ڈی السنڈرو نے گفتگو کی اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ گھٹنا زخمی نہیں ہے۔

پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی طبیعت بہتر ہے اور وہ کھیل میں واپس آنے کے لیے پُرجوش ہیں۔پاکستان واپس آنے کے چند دن بعد شاہین آفریدی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ری ہیبیلیٹیشن و کنڈیشننگ پروگرام میں حصہ لیں گے۔یہ پروگرام گھٹنے کی مضبوطی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق شاہین آفریدی کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے اور میڈیکل سٹاف کی جانب سے اجازت سے مشروط ہوگی۔قبل ازیں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہین آفریدی طویل عرصے کے لیے کھیل سے باہر ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …