جمعرات , 25 اپریل 2024

کویت میں شہری کا اپنی دلہن کو 30 لاکھ ڈالر حق مہر

کویت سٹی:کویت میں ایک شہری نے شادی کے موقع پر دلہن کو 30 لاکھ ڈالر حق مہر ادا کیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق کویتی شہری نے شادی کی رات دلہن کو حق مہر کا چیک دیا ہے۔

مقامی اخبار الرای کا کہنا ہے کہ ’کویت کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا مہر ہے۔‘متعلقہ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ’کویت میں مہر کا کوئی ضابطہ نہیں ہے۔ کم سے کم ایک دینار اور زیادہ سے زیادہ 25 ہزار دینار مہر کا ریکارڈ موجود ہے۔‘’اس ضمن میں کوئی کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ کی حد مقرر نہیں ہے بلکہ اسے معاشرے کے افراد کی صوابدید پر چھوڑا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …