جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکا: طلبہ کی بس پر فائرنگ، یونیورسٹی فٹبال ٹیم کے 3 کھلاڑی ہلاک

ورجینیا: امریکا کی ورجینیا یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں یونیورسٹی کی فٹبال ٹیم کے3 کھلاڑی ہلاک اور 2 طلبہ زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ یونیورسٹی طلبہ کی بس پر کی گئی، طلبہ کی بس فیلڈ ٹرپ سے واپس یونیورسٹی پہنچی تھی، فائرنگ سے یونیورسٹی فٹبال ٹیم کے 3 کھلاڑی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے،جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنےوالے مشتبہ طالب علم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، فائرنگ کرنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …