ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی لانگ مارچ آج چینوٹ میں داخل ہوگا

فیصل آباد:پنجاب کے ضلع چنیوٹ ( Chiniot ) میں پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے موقع پر تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل کردیئے گئے ہیں۔چنیوٹ کے محکمہ تعلیم کے مطابق لانگ مارچ کے روٹ پر آنے والے تعلیمی اداروں میں اوقات کم کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق لانگ مارچ کے شرکاء کی سیکیورٹی کے پیش نظر تعلیمی ادارے 11 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے تحت چلنے والے نجی اداروں میں مکمل چھٹی کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی لانگ مارچ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور فیصل آباد سے ہوتا ہوا آج بروز منگل 15 نومبر کو چنیوٹ میں داخل ہوگا۔ سیکیورٹی کے پیش نظر مارکیٹ کمیٹی نے غلہ منڈی بھی بند رکھنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نئے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آغاز گزشتہ ماہ کے اختتام پر شروع ہوا۔ لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد پنجاب کا وہ شہر ہے جہاں تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر فائرنگ کی گئی تھی۔

عمران خان کے مطابق ان سمیت 13 افراد کو گولیاں لگیں جب کہ ان کے ایک کارکن معظم اس فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہوئے۔

فائرنگ اور چیئرمین پی ٹی آئی کے زخمی ہونے کے بعد لانگ مارچ میں تعطل آیا، جس کے بعد 10 نومبر کو تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ دوبارہ شروع ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …