بدھ , 7 دسمبر 2022

کراچی کے 38 قبرستانوں میں تدفین کیلئے زمین ختم ہوگئی

کراچی:کراچی والوں کی پریشانیوں میں ایک اور پریشانی کا اضافہ ہوگیا، جہاں بلدیہ عظمیٰ کے تحت شہر کے اڑتیس قبرستانوں میں تدفین کیلئے زمین ختم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کو ڈائریکٹر میونسپل سروسز مظہر خان نے بتایا کہ حکومت سندھ سے نئے قبرستان بنانے کیلئے زمین مانگ لی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے، نئے قبرستان کیلئے زمین کی فوری ضرورت ہے، ہر ڈسٹرکٹ میں قبرستان کیلئے 400 ایکڑ زمین مانگی ہے۔

مظہر خان کے مطابق زمین ملتے ہی چاردیواری لگا کر قبرستان بنا دینگے۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کئی قبرستانوں میں غیر قانونی طور پر قبریں بیچنے کا بھی معاملہ سامنے آیا ہے، گورکن کے ایم سی ملازم نہیں، ایک دو گورکن کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی قبرستان میں روزانہ 15 سے 20 میتیں لائی جاتی ہیں۔ شہریوں کے مطابق کے ایم سی قبرستانوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے وہ وہ اپنے پیاروں کو فلاحی انجمنوں کے قبرستان میں مدفون کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

توہین عدالت کیس:اسد عمر نے عدالت سے معافی مانگ لی

لاہور:تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے توہین عدالت کیس میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ …