ہفتہ , 10 دسمبر 2022

سعودی عرب میں بین الاقوامی تعمیراتی نمائش، پاکستانی کمپنیاں توجہ کا مرکز

ریاض:سعودی عرب میں تعمیراتی کمپنیوں کی بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہوگیا جس میں پاکستانی کمپنیاں بھی شریک ہیں جو دنیا بھر کے افراد کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔

دارالحکومت ریاض میں سعودی بلڈ کے نام سے شروع ہونے والی نمائش میں دنیا بھر کی نامور تعمیراتی کمپنیوں نے اسٹال لگائے ہیں جن میں پاکستان کی 12 کمپنیاں بھی شامل ہیں، نمائش میں تعمیراتی سازوسامان کے علاوہ ہیوی مشینری بھی رکھی گئی ہے جسے دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستانی پویلین میں ماربل، الیکٹرک فین اور انجنیئرنگ سمیت دیگر کمپنیوں کے اسٹال موجود ہیں اور میڈ اِن پاکستان اشیاء سعودی اور دیگر غیر ملکیوں کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔

پاکستان کے سفارتی اہلکار اظہر علی داہر کا کہنا ہے کہ ہماری یہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پاکستانی کمپنیوں کو بہتر انداز میں متعارف کروایا جائے تاکہ سعودی عرب جیسی بڑی مارکیٹ میں ان کی مصنوعات کی کھپت کو یقینی بنایا جاسکے۔

نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی نمائش کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے ٹریڈ کو بڑھانے کی ضرورت ہے، سعودی بلڈ نمائش کے حوصلہ افزا نتائج مرتب ہونگے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک فوجی عراقی کردستان کی سرحدی پٹی پر کیوں تعینات ہوئے؟

بغداد:عراق ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک فوجی، عراقی کردستان کے ساتھ ملنے والی سرحدی …