جمعرات , 1 دسمبر 2022

یوکرین اور پولینڈ کی سرحد پر میزائل حملہ، 2 افراد ہلاک

کیف:یوکرین اور پولینڈ کی سرحد پر میزائل گرنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین پر متعدد میزائل حملوں کے دوران ہی پولینڈ کے اندر بھی ایک میزائل دھماکہ ہوا، جس میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ حملے کے بعد پولینڈ سمیت یورپ بھر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

ادھر روسی وزارت دفاع نے اس بات کی تردید کی ہے کہ روس جانب سے پولینڈ میں کوئی میزائل نہیں داغے گئے۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی 20 اجلاس کے موقعے پر اتحادیوں کی ایک ایمرجنسی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا ‘امکان کم’ ہے کہ میزائل روس کی جانب سے فائر کیا گیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ نئے واقعے سے تشویش میں مزید اضافہ ہوگیا ہے البتہ دھماکے سے متعلق پولینڈ کی تحقیقات کی حمایت کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پولینڈ میں حملے کے بعد نیٹو، امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے کے حوالے سے اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: امریکا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا …