بدھ , 24 اپریل 2024

عمران خان قاتلانہ حملہ تحقیقات، وفاق نے پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیرآباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھا دیا۔وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی جانب سے سی سی پی او لاہور کی سربراہی میں قائم کی جانے والی جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اس کی اہلیت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کیلئے پنجاب حکومت کو مراسلہ لکھ دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں آ ئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل کرے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کو بھی شامل کیا جائے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 5ممبران پر مشتمل جے آئی ٹی میں تحقیقاتی اورانٹیلیجنس اداروں کو شامل نہیں کیا، جے آئی ٹی کی کنونیئر سی سی پی او لاہور فیڈرل سروس ٹربیونل نے عارضی طور پر بحال رکھا ہوا،جے آئی ٹی کنونیئر سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر مختلف تنازعات کا شکار ہیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر پر عوام کا اعتماد نہیں ہے، پنجاب حکومت کی قائم جے آئی ٹی اتنے اہم کیس کی صاف شفاف تحقیقات کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …