جمعرات , 8 دسمبر 2022

لاہور: اورنج ٹرین ٹرمینل کے قریب گرنے والے ڈرون طیارے کا مالک گرفتار

لاہور:لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں اورنج لائن ٹرین ٹرمینل کے قریب ڈرون طیارہ گرگیا۔پولیس کے مطابق گرنے والے ڈرون طیارے کے نیچے کیمرہ نصب ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ڈرون کی چیکنگ کی تاہم ڈرون میں کوئی بارودی مواد نہیں ملا۔ ڈرون ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں اورنج لائن ٹرین ٹرمینل کے قریب گرا۔

ترجمان لاہورپولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ سینئر پولیس افسران اور متعلقہ ادارے موقع پر موجود ہیں۔ متعلقہ ادارے شواہد کی بنیاد پر ریموٹ کنٹرول طیارے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

سی سی پی او کی ہدایت کے مطابق ایس پی صدر ڈاکٹر رضا تنویر کی سربراہی میں چوہنگ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے طیارے کے مالک حامد کو گرفتار کر کے تمام پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈاکٹر رضا تنویر کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب ڈرون طیارے کے گرفتار مالک حامد نے مؤقف اپنایا ہے کہ ڈرون طیاروں کا مکینک ہوں اور ٹیسٹ پرواز کے لیے طیارہ اڑایا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عدالت نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک …