پیر , 5 دسمبر 2022

دنیا کے سب سے بڑے پیروں والی عورت کا ریکارڈ امریکی خاتون کے نام

واشنگٹن:دنیا کے سب سے بڑے پیروں والی عورت کا ریکارڈ ایک امریکی خاتون نے اپنے نام کرلیا ہے۔گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے امریکی شہر ہیوسٹن کی رہائشی خاتون تانیا ہربرٹ کا نام سب سے بڑے پیروں والی زندہ عورت کے طور پر شامل کیا ہے۔

6 فٹ 9 انچ قد کی دراز قامت تانیا ہربرٹ کے دائیں پیر کی لمبائی 13.03 انچ اور بائیں پاؤں کی لمبائی 12.79 انچ ریکارڈ کی گئی۔اس وقت دنیا کی سب سے دراز قامت حیات خاتون کا ریکارڈ ترکی کی رومیسہ گلگی کے پاس ہے، جن کا قد 7 فٹ اور 0.7 انچ ہے۔ تانیہ کا قد رومیسہ سے صرف 3 انچ کم ہے۔

تانیہ ہربرٹ خواتین کے 18 نمبر یا مردوں کے 16-17 نمبر کے جوتے پہنتی ہیں۔امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں عام دکانوں سے اپنے سائز کے جوتے نہیں ملتے، اس لئے انہیں آن لائن جوتے خریدنا پڑتے ہیں۔

تانیہ ہربرٹ کا کہنا تھا کہ انہیں بڑے پیروں والی خواتین نے جوتوں کے انتخاب کے حوالے سے کئی مفید مشورے دیئے ہیں ، جن پر عمل کرکے وہ جوتے خریدتی ہیں اور پھر انہیں اپنی ضرورت کے مطابق ڈھال لیتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا کے سستے ترین شہروں میں کون سا پاکستانی شہر شامل ہے ؟

اسلام آباد:دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کر دی گئی، جس میں پاکستان …