منگل , 23 اپریل 2024

چین کا افغان عوام کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد جاری رکھنے پر زور

کابل:طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات میں چینی سفیر نے سردیوں کے موسم میں اس ملک کے عوام کی انسانی امداد جاری رکھنے پر زور دیا۔ طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد نے ایک ٹویٹر پیغام میں چین کے سفیر وانگ یو کی قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات کے بارے میں اعلان کیا۔۔

اس رپورٹ کے مطابق چینی سفیر نے کابل اور بیجنگ کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔وانگ یو نے اس ملک کے متعلقہ اداروں کے تعاون سے سردیوں کے موسم میں افغانستان کے عوام کے لیے چین کی انسانی امداد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

اس ملاقات میں طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغانستان میں اس ملک کے آدھے ختم ہونے والے منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے افغان مصنوعات پر کسٹم ٹیرف کی منسوخی پر چین کی تعریف کی۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …