جمعرات , 1 دسمبر 2022

جھوٹے اور افواہ پھیلانے والے عناصر نے ایران میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی،ایرانی صدر

تہران:ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ جھوٹے اور افواہ پھیلانے والے عناصر منافقیں کی مانند ہیں جو عقل و شعور کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ جھوٹ بولنے والے اور افواہ پھیلانے والے عناصر چھوٹی چھوٹی کمزوریوں کو بڑا ظاہر کرنے اور مضبوط پوائنٹ کو معمولی اور چھوٹا ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ یہ اسی تشہیراتی جنگ کا حصہ ہے کہ آج جس کا سامنا ہے۔

مہسا امینی کی موت کے بہانے سے ایران میں حالیہ شروع ہونے والے بلووں کے بعد سے ایران مخالف ٹی وی چینلوں خاصطور سے ایران انٹر نیشنل نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور افواہیں پھیلائیں نیز جھوٹا پروپیگنڈہ کیا اور اسی طرح مختلف ایرانی قوموں میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔ اور بیس علیحدگی پسندوں کے کم از کم پچاس بار انٹرویو کئے جبکہ بی بی سی بھی ایران مخالف چینلوں میں اپنا منافقانہ کردار ادا کرنے میں کسی سے کم نہیں رہا۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس۔ یوکرین جنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برّاعظم افریقہ میں داخل ہو رہا ہے:نائیجیریا

ابوجا:نائیجیریا کے صدر محمد بخاری نے کہا ہے کہ روس۔یوکرین جنگ میں استعمال کیا جانے …