جمعہ , 19 اپریل 2024

فیصل آباد:پولیس ملازمین کا ڈیٹا لیک،ہیکرز لاکھوں روپے لے اڑے

فیصل آباد:فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں کا آن لائن ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ہیکرز نے تھانہ وویمن کی ایس ایچ اوسمیت 15 لیڈی کانسٹیلبز اور 3 مرد اہلکاروں کے انگوٹھے کے نشانات ہیک کرکے لاکھوں روپے نکال لئے، ملازمین کے مطابق ان کا ڈیٹا ڈیپارٹمنٹ سے چوری ہوا۔

ایس ایس پی آپریشن عبداللہ احمد کا کہنا ہے کہ معاملہ رپورٹ ہوا ہے جس میں کچھ ملازمین کے اکاؤنٹس سے رقم غائب ہوئی ہے، مزید حقائق تفیش میں سامنے آئیں گے۔

دوسری طرف ایف آئی اے ریکارڈ کے مطابق رواں برس اب تک آن لائن فراڈ کے 1100 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 300 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سیلی کون انگوٹھے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

آئی ٹی ماہرین کے مطابق آن لائن سیکورٹی سسٹم کی کمزوری باعث تشویش ہے۔ بینکنگ سسٹم کمزور ہے جس کے باعث ہیکرز باآسانی شہریوں کے پیسے لوٹ لیتے ہیں مگر احتیاط تدابیر سے روکھتام ممکن ہے۔

آن لائن فراڈ کا نشانہ بننے والے متاثرین اے ٹی ایم کارڈ کی سہولت سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔ بینک کی جانب سے انہیں صرف چیک استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …