ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی ویزے کے خواہش مند بھارتیوں کے لیے پولیس کلیئرنس کی شرط ختم

ریاض: سعودی عرب نے ویزے کے خواہش مند بھارتیوں کے لیے پولیس کلیئرنس کی شرط ختم کردی۔عرب میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں سعودی سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں کہا سعودی عرب اور بھارت کے درمیان مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کے پیش نظر بھارت شہریوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ جمع کرانے سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دریں اثناء سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی شہریوں کے ویزا درخواستوں کی تیز تر کارروائی، ٹور فرموں کے ذریعے آسان انتظام اور مسافروں کو آسانی فراہم کرنے کے لیے پولیس کلیئرنس کی شرط ختم کی گئی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

ادھر سعودی دارالحکومت ریاض میں بھارتی سفارت خانے کے انچارج این رام پرساد نے عرب نیوز کو بتایا اس سے 20 لاکھ بھارتی شہری فائدہ اُٹھائیں گے۔ ہم اس اقدام سے بہت خوش ہیں جس سے ہمارے دوطرفہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ ملے گا۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …