جمعرات , 18 اپریل 2024

ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان کون ہیں؟

اسلام آباد:ٹی20 ورلڈکپ کے اختتام کے ساتھ ہی پاکستان اور بھارت میں کپتان بدلنے کی بازگشت سنائی دینے لگی، ایسے میں یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ کن ٹیموں کے کپتانوں نے سب سے زیادہ رنز بنا رکھے ہیں۔آسٹریلیا کے کھلاڑی ایرون فنچ فہرست میں سب سے اوپر ہیں، انہوں نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 76 اننگز میں 2 ہزار 276 رنز بنائے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں، انہوں نے 62 اننگز پاکستان کی طرف سے کھلتے ہوئے مختصر فارمیٹ میں 2 ہزار 65 رنز بنارکھے ہیں۔اسی طرح نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے 68 اننگز میں ایک ہزار 981 رنز بنائے ہیں۔

بھارت کے ٹی20 فارمیٹ میں کپتان روہت شرما اور سابق کپتان ویرات کوہلی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں جنہوں نے 40 اننگز میں ایک ہزار 527 جبکہ 46 اننگز میں کوہلی نے ایک 570 رنز بنائے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …