ہفتہ , 20 اپریل 2024

افغانستان کو فضائی راستے سے سامان کی ترسیل کی اجازت کا فیصلہ

کابل:افغانستان کو فضائی راستے کے ذریعے سامان کی ترسیل کی اجازت ہوگی۔ ایف بی آر نے ملٹی موڈل ایئر لینڈ کوریڈور کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملٹی موڈل ایئر لینڈ کوریڈور کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ گڈز کیلئے پاکستانی ایئرپورٹ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے کے مطبق پاکستانی ہوائی اڈوں پر آنے والے افغان سازوسامان کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اسلحہ، گولہ باردود، ممنوعہ کیمیکل کی ترسیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایف بی آر کے مطابق پاکستان سے افغانستان بھجوانے سے پہلے سامان کی مکمل چیکنگ ہوگی۔ افغان سامان کی درآمد وبرآمد کیلئے پاکستانی ایئرپورٹس استعمال کئے جا سکیں گے۔

زمینی راستے کے ذریعے ٹرانزٹ ایکسپورٹ کارگوکی ترسیل کا طریقہ کار بھی جاری کر دیا گیا۔ چمن، طورخم اور غلام خان بارڈر اسٹیشن استعمال کئے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …