منگل , 6 دسمبر 2022

آرمی چیف تقرری،صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داری ادا کریں گے،فواد چوہدری

جہلم:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری ‏کہتے ہیں آرمی چیف کی تقرری پر صدر مملکت عارف علوی اپنی آئینی ذمہ داری ادا کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ صدر مملکت جو بھی قدم اٹھائیں گے انہیں عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہو گی۔

خیال رہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے جہاں آرمی چیف کی تقرری سے متعلق اہم ملاقاتیں کی ہیں وہیں وہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملے ہیں۔ فواد چوہدری نے اس ملاقات کا ذکر کیے بغیر صدر عارف علوی کے ساتھ عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

‏ واضح رہے کہ آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار اتحادی قائدین سے ملاقات کے بعد ایوان صدر جا پہنچے اور صدر مملکت کو نواز شریف کا خصوصی پیغام دیا۔

اسحاق ڈار نے عارف علوی کے ساتھ ملاقات میں ملک کے اہم ادارے کے سربراہ کی تقرری سمیت دیگر امور پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق صدر نے کسی بھی سمری کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے کی یقین دہانی کروا دی۔

یہ بھی دیکھیں

لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید

لاہور: مانگا منڈی کے قریب پولیس مقابلہ کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو اہلکار …