جمعرات , 1 دسمبر 2022

سویڈن کا عراق کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے 10 ملین ڈالر کی امداد

اسٹاک ہوم:سویڈن نے موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے کے لیے عراق کی ۱۰ میلیون و ۲۰۰ ہزار ڈالر کی مدد کی۔عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس مالی امداد میں عراق کے مرکز اور جنوب میں زرعی ترقی کے لیے امداد بھی شامل ہے۔

عراقی وزارت زراعت کے ٹیکنیکل ڈپٹی میثاق عبدالحسین نے کہا کہ سویڈش حکومت کی طرف سے یہ تحفہ وسطی اور جنوبی عراق کے گھرانوں کو سمارٹ زرعی پروگرام تیار کرنے، پانی کے انتظام کو بہتر بنانے اور زرعی زمینوں کی لچک کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

عراق میں خوراک اور زراعت کی عالمی تنظیم "FAO” کے نمائندے صلاح الحاج حسن نے بھی کہا کہ یہ تحفہ مفید ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ ذہین پانی کے انتظام اور دیگر چیزوں کے ذریعے آب و ہوا کے اثرات کو کم کرنے کے تجربات اور سہولیات فراہم کرتا ہے۔

عراق میں سویڈن کی سفیر جیسیکا سوارڈسٹروم نے بھی کہا: میں اس منصوبے کو آگے بڑھاتے ہوئے بہت خوش ہوں، جو وسطی اور جنوبی عراق میں موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: عراق وہ ملک ہے جسے موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے اور سویڈن کی حکومت اس سلسلے میں بغداد حکومت کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ثانی زہرا حضرت زینب کبری (س) کا یوم ولادت پوری دنیا میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے

اسلام آباد: بنت علی، ثانی زہرا، شریکہ الحسین، حضرت زینب علیہا سلام کی ولادت باسعات …