جمعرات , 25 اپریل 2024

پولینڈ کی فٹبال ٹیم جنگی طیاروں کے ساتھ قطر کیوں پہنچی؟

دوحہ : فیفا ورلڈ کپ 2022میں شرکت کیلئے یورپی ملک پولینڈ کی ٹیم جنگی طیاروں کے حصار میں قطر پہنچی, دو ایف سولہ طیارے جہاز کے دونوں جانب پرواز کررہے تھے۔روس یوکرین جنگ کے دوران پولینڈ پر گرنے والے میزائل کے واقعے کے بعد پولینڈ حکومت محتاط ہوگئی، فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے فٹبال ٹیم کو جنگی جہازوں کے حصار میں قطر پہنچایا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابقپولش ٹیم کو جس ہوائی جہاز میں روانہ کیا گیا اسے بین الاقوامی سرحدوں تک پہنچنے تک دوایف سولہ طیاروں کے ذریعے سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

میزائل حملے کے بعد پولینڈ حکومت کے پاس اپنی ٹیم کے تحفظ کے لیے کوئی چارہ نہیں بچا، گزشتہ روز جاری کی گئی فوٹیج میں ایک مسافر طیارہ دکھایا گیا ہے جو پولش فٹ بال ٹیم کو لے کر جا رہا ہے۔ اس کو دونوں اطراف دو ایف سولہ لڑاکا طیارے بھی موجود ہیں جس نے جہاز کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

یہ بات گذشتہ روز پولینڈ کی قومی ٹیم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ایف سولہ طیارے ہمیں پولینڈ کی جنوبی سرحدوں تک لے گئے! پوسٹ میں تین اطراف سے لی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ویرات کوہلی کا ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ

نئی دہلی: بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے اور ٹی …