بدھ , 24 اپریل 2024

ورلڈکپ کے انتظامات میں قطر کو درکار ہر مدد فراہم کی جائے: محمد بن سلمان

دوحہ:سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے فٹبال ورلڈ کپ کے انتظامات میں قطر کو درکار اضافی مدد اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی تمام وزارتوں، سرکاری محکموں کو حکم دیا ہے کہ’ برادر ملک قطر کی جس وزارت یا محکمے یا ادارے کو فٹبال ورلڈ کپ کے انتظامات کے سلسلے میں کسی طرح کی کوئی سہولت یا مدد درکار ہو اسے وہ فراہم کی جائے۔‘

’سعودی عرب میں وزیر سپورٹس اس فیصلے پر عمل درآمد کی نگرانی کریں اور اس کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ پیش کریں۔‘

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی دعوت پر فٹبال ولڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچے تھے۔سعودی عرب ان ملکوں میں شامل ہے جو فیفا ورلڈ فٹبال کپ میں حصہ لے رہا ہے۔ اسے گروپ سی میں ارجنٹینا، میکسیو اور پولینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …