منگل , 6 دسمبر 2022

تہران:ایرانی پرچم کی بے حرمتی،برطانوی سفیر وزارت خارجہ میں طلب

لندن:لندن میں ایران کے سفارت خانے کی عمارت پر ایک پرتشدد گروہ کے حملے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی پرچم کی بے حرمتی کے بعد تہران میں برطانوی سفیر کو آج وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل نے برطانوی حکومت کو سفارتی اور قونصلر تعلقات کے حوالے سے 1961 اور 1963 کے ویانا کنونشن پر مبنی اپنے وعدوں کی یاد دہانی کرائی اور اس ناخوشگوار اور افسوسناک حملے کی روک تھام میں برطانوی پولیس کی نا اہلی پر اسلامی جمہوریہ ایران کے شدید احتجاج سے آگاہ کیا گیا۔

برطانوی سفیر نے حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لندن کو صورتحال سے آگاہ کریں گے اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں اس طرح کے مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

سخت ترین حالات میں نفسِ مطمئنہ کا اظہار کرنے والا شخص امام حسینؑ کا حقیقی پیروکار ہے: علامہ امین شہیدی

بہاولپور:امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے آئی ایس او بہاولپور کی …