بدھ , 7 دسمبر 2022

مسلمان فٹ بال ورلڈ کپ سے دور رہیں، القاعدہ کا انتباہ

دوحہ:قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ سے متعلق شدت پسند تنظیم القاعدہ کی علاقائی شاخ نے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ اس ایونٹ سے دور رہیں۔القاعدہ کی جانب سے جاری کیے گیے بیان میں کسی پر تشدد کارروائی کا انتباہ شامل نہیں ہے البتہ اس نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس بین الاقوامی مقابلوں کے ایونٹ سے دور رہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق القاعدہ کی سرگرمیوں اور بیانات پر نظر رکھنے والے ایک غیر سرکاری ادارے ’سائٹ انٹیلی جنس گروپ‘ کی طرف سے ہفتے کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یمن میں قائم القاعدہ کی شاخ نے ورلڈ کپ کے انعقاد پر قطر کو شدید تنقید کیا نشانہ بنایا ہے۔

القاعدہ کی جانب سے جاری مبیہ بیان میں کہا گیا کہ بد عنوان، بد اخلاق افراد، ہم جنس پرست اور ملحد لوگوں کو ایک عرب ملک میں لایا گیا ہے۔

القاعدہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ قطر میں منعقد ورلڈ کپ نے مسلم ممالک پر قبضے اور ان میں ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کا کام کیا ہے۔

خیال رہے کہ فٹ بال کا عالمی میلہ قطر میں 20 نومبر سے شروع ہو رہا ہے جس میں 32 ٹیمیں شریک ہوں گی جب کہ اس کے میچز لگ بھگ ایک ماہ تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ہماری افواج کا ڈرون طیارے ڈیزائن کرنے اور بنانے میں 39 سال کا تجربہ ہے:جنرل باقری

تہران:ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہماری افواج کا ڈرون طیارے …