اتوار , 4 دسمبر 2022

پی ٹی آئی کا 26 نومبر کو فیض آباد میں دھرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 26 نومبر کو فیض آباد راولپنڈی میں دھرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی نے بطور ضلعی صدر پی ٹی آئی ڈی سی راولپنڈی کو تحریری درخواست دیدی ہے۔ واثق قیوم عباسی نے ضلعی انتظامیہ کو 26 نومبر کے اجتماع ودھرنے سے آگاہ کردیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 نومبر کا اجتماع ودھرنا حقیقی آزادی مارچ کا تسلسل ہے۔ پی ٹی آئی فیض آباد کے قریب پرامن اجتماع ودھرنا دے گی۔متن کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اجتماع ودھرنے کی قیادت کریں گے، ضلعی انتظامیہ اجتماع ودھرنے کی سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز روات میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے کارکنوں کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

جنرل (ر) باجوہ نے جنرل (ر) فیض کو ہٹانے کے بعد میرے ساتھ ڈبل گیم کھیلی،عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) …