ہفتہ , 20 اپریل 2024

انسداد دہشتگردی عدالت؛ عمران خان کی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے اُن کی طبی رپورٹ طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق تھانہ سنگجانی میں درج احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے پر کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔

عدالت نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر آج کی سماعت میں حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کی مکمل میڈیکل رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے کی، جہاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے رائے تجمل حسین لاٹی عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ گولیاں لگنے کے باعث عمران خان شدید بیمار ہیں، اس لیے پیش نہیں ہو سکے ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …