بدھ , 7 دسمبر 2022

گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں پہلا مینا بازار قائم کردیا گیا

گلگت بلتستان:گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں پہلا مینا بازار قائم کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے آغا خان فاؤنڈیشن کے تعاون سے 19 دکانوں پر مشتمل خواتین کے پہلے بازار کی تزئین و آرائش اور مرمت کے بعد فعال کردیا گیا، مینا بازار کا انتظام و انصرام بھی کاروبار خواتین کی زیرنگرانی چلایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ماضی میں یہ ’’سکھ‘‘ بازار ہوا کرتا تھا جو انتہائی خستہ حال تھا تاہم موجودہ ضلعی انتظامیہ نے آغا خان فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر ریکارڈ مدت میں بازار کو جدید خطوط پر استوار کردیا اور مقامی ایل ایس اوز کو شامل کرکے خواتین انٹرپرینیورز کے حوالے کردیا۔

مذکورہ اقدام سے خطے کی خواتین کے لیے معاشی سرگرمیاں پیدا ہوں گی۔ آرٹس اور ہینڈی کرافٹس، بیکری، آئی ٹی سینٹر، گارمنٹس وغیرہ کی دکانوں کے ساتھ ارکیٹ بھی ایک سیاحتی مقام میں تبدیل ہو جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

دہشت گردی کے خلاف جنگ پائیدار امن اور استحکام تک جاری رہے گی، آرمی چیف

کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کسی کو …