جمعہ , 9 دسمبر 2022

گوگل نے اپنا ڈوڈل ‘فٹبال ورلڈکپ’ کے نام کردیا

دوحہ:دنیائے کھیل کے سب سے بڑے میلے نے پوری دنیا کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے، ایسے میں گوگل نے اپنے ڈوڈل سے مداحوں کے دل جیت لئے۔گوگل نے ایک اینیمیٹڈ ڈوڈل کے ساتھ قطر میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آغاز کیا۔

رنگین ڈوڈل میں اینیمیٹڈ جوتے فٹ بال کو لات مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اگر صارف ڈوڈل پر کلک کرتا ہے، تو یہ انہیں ورلڈ کپ قطر 2022 کے صفحہ پر لے جائے گا، جس میں میگا اسپورٹس ایونٹ کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔

اس کے علاوہ ڈوڈل نے اپنے صارفین کو ورلڈکپ کی تناظر میں آن لائن گیم بھی متعارف کرایا، جس کے لئے صارفین کو ملٹی پلیئر آن لائن گیم میں شائقین کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے اپنے موبائل آلات پر "ورلڈ کپ قطر 2022” کو گوگل کرنا ہوگا۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

ترکیہ کی پہلی الیکٹرک کار کا ہر سو چرچا، وجہ کیا ہے؟

انقرہ: ترکیہ کی مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرک کار’ ٹوگ ‘ مقامی افراد کے …