جمعہ , 9 دسمبر 2022

مصر میں پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ اسکائی شیلڈ فضائی مشقوں کا آغاز

قاہرہ:مصری فوج کے ترجمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ہمراہ مصر میں اسکائی شیلڈ نامی فضائی مشقوں کے آغاز کی خبر دی ہے۔مصری فوج کے ترجمان غریب عبدالحافظ نے خبر دی ہے کہ مصری فوج نے برادر اور دوست ممالک کے ہمراہ ائیر ڈیفنس مشقوں کا اغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ائیر ڈیفنس مشق میں سعودی عرب اور پاکستان شرکت کر رہے ہیں جب کہ یونان اور قبرس بھی مبصر کی حیثیت سے ان مشقوں کا حصہ ہیں۔مصری فوج کے ترجمان نے کہا کہ ان مشقوں میں ائیر ڈیفنس سسٹموں کی توانائیوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔مصری فوج نے اس مشق کی مزید تفصیلات اور دورانیے کا ذکر نہیں کیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

پابندیوں کو سیاسی حربہ کے طور پر استعمال کرنا انسانی اقدار کے خلاف ہے: ایران

نیویارک:اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مشن کی نائب سربراہ اور خاتون سفیر نے کہا ہے …