جمعہ , 19 اپریل 2024

اسماعیل ھنیہ کی امیر قطر کو ورلڈ کپ کے آغاز کی کامیابی پر مبارکباد

مقبوضہ بیت المقدس:اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عالمی فٹ بال کپ کے آغاز کی کامیابی پر قطر کے امیر عزت مآب امیر تمیم بن حمد آل ثانی کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

تحریک کے سربراہ نے ٹیلی گرام میں کہا کہ "ہم آپ کی عظمت، مقامی قطری عوام اور اپنے عرب اور اسلامی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ عظیم کامیابی، برسوں کی مسلسل اور انتھک محنت کے بعد خطرناک چیلنجز اور رکاوٹوں کو تخلیقی صلاحیتوں اور مہارت کے ذریعے قابو پانے کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ حماس اور پوری فلسطینی قوم قطر کی قیادت اور عوام کو اس شاندار ایونٹ کی کامیاب سے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔

انہوں نے اس کامیابی پر اپنے گہرے فخر کا اظہار کیا جو کہ قطر کی نیکی اور تخلیقی صلاحیتوں کا ایک بہترین ریکارڈ اور اس کا عکاس ہے۔خیال رہے کہ اتوار سے قطر میں طویل عرصے بعد بین الاقوامی فٹ بال کپ کا آغاز ہوگیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …