جمعرات , 1 دسمبر 2022

مسلح افواج میں اہم تعیناتیوں کی سمری وزیر اعظم ہاؤس کو موصول

اسلام آباد: جی ایچ کیو کی جانب سے آرمی چیف اور پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی.اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے والی سمری میں 6 لیفٹیٹنٹ جنرلز کے نام ہیں، جن میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد، لیفٹیننٹ جنرل اظہر کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سمری میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، لیفٹیننٹ جنرل نعمان لیفٹیننٹ جنرل عامر کے نام بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جی ایچ کیو کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری پر حکومت مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی اور ان میں سے کسی ایک نام کا بطور آرمی چیف انتخاب کرے گی اور پھر سمری کو منظوری کیلیے صدر مملکت عارف علوی کو بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب حکومت نے اہم تعیناتی اور دیگر ملکی سیاسی صورت حال پر غور کرنے کے لیے اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 23 نومبر کی شام طلب کر لیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان اسمبلیوں سے استعفے دو ہم مقابلے کیلیے تیار ہیں، بلاول بھٹو

کراچی: وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ …