پیر , 5 دسمبر 2022

اسرائیل، جاپان آزاد تجارتی معاہدے کیلئے اہم پیشرفت

ٹوکیو:اسرائیل اور جاپان نے آزاد تجارتی معاہدے کے لیے ایک اہم پیشرفت کی ہے، دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر ایک تحقیقی گروپ کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تحقیقاتی گروپ جاپان اور اسرائیل کے مابین معاشی شراکت داری کے معاہدے کے امکانات کا جائزہ لے گا۔

یہ پیشرفت آزاد تجارتی معاہدے کا پہلا قدم ہوسکتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم خاصہ وسیع ہے۔اسرائیل جاپان کو 1.24 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے جبکہ جاپان کی اسرائیل کے لیے برآمدات 2.3 ارب ڈالر کی ہیں۔

2000 سے اب تک جاپان نے اسرائیل کی اعلیٰ ٹیکنالوجی میں 13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور اس وقت 85 جاپانی کمپنیز اسرائیل میں کام کر رہی ہیں۔

وزیراعظم یائر لاپد نے کہا کہ یہ تحقیقاتی گروپ آزاد تجارتی معاہدے کا پہلا قدم ہے، معاہدے کے بعد اسرائیلی منڈی میں جاپان کی مصنوعات کم قیمت پر دستیاب ہوں گی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے رواں برس ٹوکیو کا دورہ کیا تھا جس میں دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی تھی۔

 

یہ بھی دیکھیں

عراق، ترکیہ کے غیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹوں کی بارش

بغداد:عراق کے موصل شہر میں واقع ترک فوج کے غیر قانونی اڈے پر 8 راکٹ …