ہفتہ , 20 اپریل 2024

شمالی کوریا نے سلامتی کونسل اجلاس کو سیاسی اشتعال انگیزی قرار دے دیا

پیانگ یانگ:شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس کے میزائل تجربات پر دہرے معیار کا مظاہرہ کیا، سلامتی کونسل کا اجلاس شدید سیاسی اشتعال انگیزی تھا۔شمالی کوریا نے کہا کہ خود مختاری کے حقوق سے متعلق مسائل پیدا کرنے والوں کو انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس کے میزائل تجربات پر اجلاس بلا کر دہرے معیار کا مظاہر ہ کیا ہے، یہ شدید سیاسی اشتعال انگیزی ہے۔

شمالی کوریا نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جتنا شمالی کوریا مخالف اقدامات پر مصر رہے گا، اس سے زیادہ اسے سیکیورٹی بحران کا سامنا کرنا ہوگا۔شمالی کوریا نے گزشتہ دنوں بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا تھا، اس سے قبل شمالی کوریا نے ایک ہفتے میں 23 سے زائد میزائل تجربات کیے تھے۔

 

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …