پیر , 28 نومبر 2022

لکی مروت میں فورسز کے آپریشن میں مطلوب دہشت گرد ہلاک

لکی مروت: پولیس، سیکورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ بنوں ریجن کے مشترکہ آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ نورنگ اور غوریوالہ کے قریب سرحدی علاقے میں آپریشن کیا گیا، جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت وحید اللہ عرف اسامہ کے نام سے ہوئی۔ وحید اللہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب تھا ۔ اس سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

انسداد دہشتگردی عدالت؛ عمران خان کو آئندہ سماعت پر ہرصورت پیشی کی ہدایت

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران عمران خان کے …