ہفتہ , 10 دسمبر 2022

امریکی ریاست ورجینیا کے ایک اسٹور میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست ورجینیا کے ایک اسٹور میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا کے شہر چیسی پیک کے ایک اسٹور میں گھس کر مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔ اسٹور سے ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا تھا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں اورلاشوں کی اسپتال منتقلی کے لیے 40 سے زائد ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر موجود تھیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

یورپ کے نئے پابندیوں کے پیکج کا ہدف روس کا دفاعی شعبہ ہے

لندن:روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کے نئے پیکج، جو آنے والے دنوں میں …