بدھ , 24 اپریل 2024

ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ عمران خان کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع

اسلام آباد:ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کردی گئی۔اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت جج رخشندہ شاہین نے کی۔

کیس میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی، جب کہ عمران خان کے دیگر شریک ملزمان سردار اظہر، سید یونس، حامد زمان، طارق شفیع، سیف اللہ نیازی اور عامر محمود کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان پہلے عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں، لیکن اب زخمی ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، عدالت عمران خان کو استثنی دے۔

عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس ميں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمے میں عمران خان کی طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، اور انہیں عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع دے دی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …