بدھ , 24 اپریل 2024

فیفا ورلڈ کپ کا ایک اور اپ سیٹ، جاپان نے جرمنی کو شکست دے دی

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں جاپان نے جرمنی کو 1 کے مقابلےمیں 2 گول سے شکست دے دی۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 10 ویں میچ میں جاپان نے جرمنی کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

جرمنی کی جانب سے اِلکائی گُنڈوگان نے 33 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہالف کے آخر تک برقرار رہی۔جاپان کے رِٹسو ڈوان نے 75 ویں منٹ میں گول اسکور کرتے ہوئے برتری کو برابر کیا اورٹاکُوما اسانو نے 83 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کر کے جاپان کو برتری دِلائی۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …