اتوار , 27 نومبر 2022

یمنی ڈرونز نے ایک غیر ملکی آئل ٹینکر کے ذریعے تیل کی چوری کو روک دیا

صنعا:یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ڈرون طیاروں نے ایک غیر ملکی آئل ٹینکر کے ذریعے تیل کی چوری کو روک دیا ہے۔رشا ٹوڈے نیوز سائٹ نے یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ڈرون آپریشن کا ویڈیو نشر کیا ہے جس میں ایک غیر ملکی ٹینکر کے ذریعے یمن کے تیل کی چوری کو روکا گیا۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے صوبہ حضرموت میں الظبہ آئل پورٹ پر ڈرون آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی آئل ٹینکر فرار ہونے پر مجبور ہو گیا۔

"رشا ٹوڈے” نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ السریع نے تاکید کی ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے الظبہ بندرگاہ کے قریب جانے والے تیل ٹینکر کو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ الظبہ بندرگاہ پر ڈرون حملہ محض ایک عام انتباہ تھا، کہا کہ یہ ٹینکر تیل کی بڑی مقدار میں تیل لوٹنے کے مشن پرتھا جس کی وجہ سے اسے ڈرون آپریشن کے ذریعہ علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔

صنعا حکومت کی وزارت دفاع کے اعلیٰ عہدیدار عزیز رشید نے روسی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرون حملے اور کارروائیاں پوری طاقت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

 

یہ بھی دیکھیں

روسی فوجیوں کے بہیمانہ قتل کا ویڈیو حقیقی ہے: اقوام متحدہ

نیویارک:روس کی جانب سے تمام ثبوت پیش کئے جانے کے بعد، اقوام متحدہ کے انسانی …