جمعہ , 19 اپریل 2024

تحریک انصاف کے راولپنڈی دھرنے کا پلان تیار

راولپنڈی:تحریک انصاف نے روالپنڈی میں دھرنے کا پلان تیار کرلیا۔تحریک انصاف نے راولپنڈی دھرنے کا پلان تیار کرلیا ہے، جس کے تحت ہفتے کے روز جلسے کے بعد ضلعی تنظیمیں روزانہ کی بنیاد پردھرنا دیں گی۔

تحریک انصاف کے رہنما نے گزشتہ روز راولپنڈی میں خیمہ بستیاں قائم کرنے کا اشارہ دیا تھا، اور پلان کے تحت بھی ہر روز ایک ضلع کے کارکنان خیمہ بستی میں قیام کریں گے۔پلان کے تحت روزانہ ایک نئے ضلع کے کارکنوں کودھرنے میں بلا کر جلسہ کیا جائے گا۔

روات میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے کارکنوں کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دی تھی۔

20 نومبر کو ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے بطور ضلعی صدر پی ٹی آئی ڈی سی راولپنڈی کو تحریری درخواست دی تھی، اور ضلعی انتظامیہ کو 26 نومبر کے اجتماع ودھرنے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 26 نومبر کو تحریک انصاف کا اجتماع ودھرنا حقیقی آزادی مارچ کا تسلسل ہے۔ پی ٹی آئی فیض آباد کے قریب پرامن اجتماع ودھرنا دے گی۔

متن کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اجتماع ودھرنے کی قیادت کریں گے، ضلعی انتظامیہ اجتماع ودھرنے کی سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کرے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …