جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا کی جانب سے یوکرین کیلئے 4 سو ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد کا اعلان

واشنگٹن:امریکا کی جانب سے یوکرین کے لیے 4 سو ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ یوکرین کے لیے مزید 4 سو ملین ڈالرز کی منظوری ہوگئی ہے۔ امداد میں اسلحہ، گولہ، بارود اور فضائی دفاعی آلات شامل ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی فوجی امداد سے جنگی میدان میں یوکرین کو بہترین مدد ملے گی۔ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا اب تک یوکرین کو 19 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد دے چکا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …