ہفتہ , 20 اپریل 2024

پوکیمون کے 32 ہزار سے زائد کارڈ جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ

کوپن ہیگن: ڈینمارک کے دو بھائیوں نے مشہور کارٹون پوکیمون کے 32 ہزار سے زائد کارڈ جمع کر کے گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جینز اِشوئے پریہن اور پر اِشوئے نِیلسن نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ انہوں نے ایک بڑا عرصہ لگا کر مشہور گیم کارڈز جمع کیے اور اب ان کی جمع پونجی 32 ہزار 809 تک پہنچ گئی ہے۔

دونوں بھائیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی سالوں پر محیط عرصے میں کارڈز پر بہت پیسے خرچ کیے اس کے باوجود کہ ان کے والدین اس کے خلاف تھے۔دونوں بھائیوں نے کہا کہ ان کے سب سے قیمتی کارڈ، چیریزرڈ کا پہلا ایڈیشن، کی موجودہ مالیت تقریباً 20 ہزار ڈالرز ہے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …