ہفتہ , 20 اپریل 2024

صدر نے عمران خان کی حمایت اور آئینی تقاضوں کے بعد سمری پر دستخط کئے، فواد چوہدری

لاہور:تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے عمران خان کی مکمل حمایت اور آئینی تقاضوں کے بعد پاک فوج کے نئے سربراہ کے ضمن میں اعلان کیا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاک فوج کے نئے سربراہ کے ضمن میں صدر مملکت کا اعلامیہ سامنے آچکا ہے، عمران خان کی مکمل حمایت اور آئینی تقاضوں کی تکمیل کے بعد صدر مملکت نے یہ اعلان کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کا موقف شروع دن سے واضح ہے، گزشتہ آٹھ ماہ سے جو کچھ ہوا اس سے ملک کو نقصان پہنچا، ملک کی بڑی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانے کی کوشش سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیداہوا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ توقع ہے کہ فوج کی نئی قیادت جمہوریت کے استحکام کے لئے کردار ادا کرے گی، بحران کے خاتمے کا حل نئے انتخابات ہے۔

دوسری جانب اسد عمر نے ٹوئٹر پر جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کے عہدے پر تعیناتی اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف بننے پر مبارکباد دی۔اسد عمر نے کہا کہ امید ہے جنرل عاصم منیرکے فیصلے قوم کی امنگوں کے مطابق ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …