ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر طیب اردوگان کی دعوت پر ترکیہ روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر طیب اردوگان کی دعوت پر ترکیہ روانہ ہوگئے۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پربیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 26 نومبر تک ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر طیب اردوگان کے ساتھ استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔ دو روزہ سرکاری دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ ترکی اور پاکستان کی اسٹریٹیجک پارٹنر شپ نئے عہد میں داخل ہوچکی ہے۔ ترکی دوسرے گھر کی مانند ہے اور ترک بھائیوں اور بہنوں کی گرمجوشی اور اپنائیت متاثر کن ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …