بدھ , 24 اپریل 2024

مسجد نبویﷺ کے صحن میں بچی کی پیدائش

ریاض:مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے صحن میں خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہو گئی۔عرب میڈیا کے مطابق خاتون کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے سعودی ہلال احمر اور حرم ایمبولینس سینٹر نے مسجد نبویﷺ کے صحن میں زچگی کا عمل شروع کیا۔

موقع پر موجود ایک ڈاکٹر کی مدد سے بچے کی پیدائش کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔ والد نے اپنی نومولود بچی کا نام ’طیبہ‘ رکھ دیا۔سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن علی الزہرانی کا کہنا تھا کہ ماں اور نومولود کو چیک اپ کے بعد باب جبریل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسز میں شامل تھا جن میں انتہائی طبی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے کیسز کو کامیابی سے نمٹانے کیلئے خصوصی میڈیکل مہارت درکار ہوتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …