بدھ , 24 اپریل 2024

دنیا کا معمر ترین کتا،جس کی عمر 22 سال

کیلیفورنیا: گینیز عالمی ریکارڈز نے امریکا کے ایک 22 سال سے بڑی عمر کے کتے کو معمر ترین کتا قرار دے دیا۔گینیز عالمی ریکارڈز کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے کتے کے مالک ایلکس وولف نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کے کالج کے ساتھی نے جِینو کو 2002 میں امریکی ریاست کولوراڈو کے ہیومین سوسائٹی سے لیا تھا جب وہ 2 سال کا تھا۔

ایک جریدے سے بات کرتے ہوئے ایلکس وولف کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہیں وہ ملا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز نے یہ تصدیق کی کہ جینو 24 ستمبر 2000 کو پیدا ہوا تھا جس کے بعد اسے معمر ترین کتے کا خطاب دیا گیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ٹوبی کیتھ نامی کتے کے پاس تھا۔ یہ کتا ابھی بھی زندہ ہے لیکن اس کی عمر صرف 21 سال ہے۔ایلکس وولف نے جینو کی اچھی صحت کا راز متوازن غذا، معالجین کی دیکھ بھال اور اس کی اپنی زندگی جینے کا شوق ہے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …