اتوار , 5 فروری 2023

ایران نے ہائپر سونک میزائل بنانے کا اعلان کرکے دنیا میں ایک نئی بحث پیدا کر دی

تہران:ایران نے ہائپر سونک میزائل بنانے کا اعلان کرکے دنیا میں ایک نئی بحث پیدا کر دی ہے۔ایران نے میزائل کے شعبے میں کئی عشروں سے بڑی محنت سے کام کیا ہے اور وقتا فوقتا بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

میزائل کے شعبے میں ایران کی ترقی کی رفتار دیکھتے ہوئے دفاعی ماہرین کو یقین ہو چکا تھا کہ ایران بہت جلد اس صنعت میں چوٹی پر پہنچنے والا ہے، یعنی ہائپر سونک گلائڈنگ وہیکل کی تعمیرکر سکتا ہے۔

میزائلوں پر فٹ ہونے والے وار ہیڈ کی جب بات ہوتی ہے تو ایچ جی وی سب سے اہم کامیابی جانی جاتی ہے۔ یہ ٹکنالوجی اب تک صرف روس، چین اور امریکا کے پاس ہے جبکہ حال ہی میں ایک ٹکنالوجی کی ایک جھلک شمالی کوریا میں بھی دیکھی گئی۔

ایچ جی وی کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ بیلسٹک میزائلوں کے اپنے خاص انداز میں یہ بہت کم بلندی پر بجلی کی طرح اپنے ہدف پر گرتی ہے اور اس درمیان اس کی جہت بھی بدلی جا سکتی ہے، یہی سبب ہے کہ دشمن کے ریڈار اس کا پتہ نہیں لگا پاتے اور ان کے انٹی سپٹر میزائلوں کو ڈاج دینا بھی ممکن ہو جاتا ہے۔

یہ بھی خاص بات ہے کہ اس وار ہیڈ کا انجن میزائل کے انجن سے الگ ہوتا ہے۔ اس وار ہیڈ کی خاص بات یہ ہے کہ اگر یہ اپنے راستے سے ہٹ جائے تب بھی وار ہیڈ سے اندر لگے انجن کی مدد سے اسے دوبارہ اس کے ٹریک پر لایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ایران نے جب جب سائنس اور دفاع نیز کسی بھی شعبے میں کوئی بڑی کامیابی حاصل کی ہے تو امریکا، یورپی ممالک اور ان کے اتحادیوں نے سب سے پہلے ان کامیابیوں کا انکار کرنے کی کوشش کی تاہم جب بار بار ان کے پروپیگینڈے غلط ثابت ہوئے تو اب انہوں نے ایران کی سائنسی اور دفاعی کامیابیوں کے بارے میں شک کرنا چھوڑ دیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایپکس کمیٹی کا افغانستان سے دو ٹوک بات کرنے اور کالعدم تنظیموں کیخلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ

پشاور :ایپکس کمیٹی نے افغانستان کے ساتھ دو ٹوک بات کرنے اور کالعدم تنظیموں کے …